0
Saturday 25 Aug 2012 19:52

اسامہ کے قاتل کو روئے زمین پر کہیں پناہ نہیں ملے گی، القاعدہ

اسامہ کے قاتل کو روئے زمین پر کہیں پناہ نہیں ملے گی، القاعدہ
اسلام ٹائمز۔ القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں نت نئے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے اور اب القاعدہ کی جانب سے ایک نیا دعوی سامنے آیا ہے۔ القاعدہ نے اسامہ بن لادن پر کتاب لکھنے والے سابق امریکی سیل کمانڈو کو شناخت کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ القاعدہ کی ویب سائٹ پر امریکی کمانڈو کا نام اور تصویر جاری کردی گئی ہے۔ القاعدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کے قاتل کے بارے میں جان گئی ہے۔ اب قاتل کو روئے زمین پر کہیں پناہ نہیں ملے گی۔ ایبٹ آباد آپریشن کے سرگرم رکن، سابق امریکی نیوی سیلز نے فرضی نام سے "No easy day" کے نام سے کتاب لکھی ہے۔ جس میں بن لادن آپریشن کا آنکھوں دیکھا حال تحریر کیا ہے۔ یہ کتاب اگلے مہینے منظر عام پر آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 189958
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش