0
Saturday 25 Aug 2012 23:38

بہت جلد ذوالفقار کھوسہ اپنی پرانی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، نواز شریف

بہت جلد ذوالفقار کھوسہ اپنی پرانی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر ذوالفقار کھوسہ کی رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد پارٹی قیادت پر اعتماد کا اظہار کردیا۔ سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے رائیونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثار علی خان، اور وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن پنجاب کے سیکرٹری جنرل راجہ اشفاق سرور نے بتایا کہ ملاقات میں غلط فہمیوں کو دور کیا گیا ہے۔ راجہ اشفاق سرور نے بتایا کہ پارٹی قیادت کے خلاف بیان بازی سے گریز پر میاں نواز شریف نے سردار ذوالفقار کھوسہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ذوالفقار کھوسہ اپنی پرانی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ مسلم لیگ ن کی قیادت سے اختلافات کے خاتمے کے حوالے سے سینیڑ ذوالفقار کھوسہ میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی رائیونڈ سے روانہ ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 189997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش