0
Monday 27 Aug 2012 01:40

ایم ایم اے کی بحالی وقت کی ضرورت اور عوام کا مطالبہ ہے، مولانا فضل الرحمان

ایم ایم اے کی بحالی وقت کی ضرورت اور عوام کا مطالبہ ہے، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں جتنا نقصان ملک کا ہوا ہے اتنا کبھی نہیں ہوا۔ 90 ارب ڈالرز کا خسارہ ہوچکا۔ 45 ہزار لوگ شہید ہوگئے۔ ایم ایم اے کی بحالی وطن عزیز کی ضرورت بن چکی اور عوام کا بھی یہی مطالبہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان کے ایک مدرسے میں منعقدہ دستار بندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کے باعث ملک تباہ و برباد ہوچکا ہے۔ اگر مذہبی جماعتیں رکاوٹ نہ ڈالتیں تو حکمران رہی سہی کسر بھی پوری کر دیتے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی اکثریت شریعت کے مطابق ملک میں تبدیلی کی خواہاں ہے، لیکن حکمران ان نوجوانوں کو دہشتگرد قرار دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم خون کی ہولی کھیل رہی ہے، لیکن حکمران خاموش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 190209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش