0
Thursday 30 Aug 2012 11:52

سیشن جج کوئٹہ سید ذوالفقار حسین نقوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

سیشن جج کوئٹہ سید ذوالفقار حسین نقوی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
اسلام ٹائمز۔ سیشن جج سید ذوالفقار حسین نقوی آج صبح آٹھ بجے عدالت جاتے ہوئے منیر مینگل روڈ پر فائرنگ کر کے شہید کر دیے گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق سیشن جج سید حسین ذوالفقار نقوی اپنی رہائش گاہ جی او آر سے عدالت جاتے ہوئے ڈرائیور اور دو گن مینوں سمیت نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید کر دیئے گئے۔ سید ذوالفقار نقوی کو زخمی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔ شہید کے لواحقین اور غم سے نڈھال والدہ نے احتجاج کرتے ہوئے لاش کو سول ہسپتال سے اٹھانے سے انکار کر دیا اور وزیر اعلٰی بلوچستان کی موقع پر طلبی کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کوئٹہ نے لواحقین سے رابطہ کر کے انصاف کی یقین دہانی کرائی۔ جس پر بعد ازاں شہید کی لاش کو تجہیز و تکفین کے لئے علمدار روڈ لے جایا گیا۔ اس سانحہ پر کوئٹہ کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ واقعہ کے خلاف وکلاء نے دو روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 191280
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش