0
Friday 31 Aug 2012 18:11

کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل

کالعدم تنظیم کے سربراہ ملک اسحاق 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل منتقل
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم کے رہنما ملک اسحاق کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کالعدم تنظیم کے رہنما کو شر انگیز تقاریر کرنے کے الزام میں لاہور ائرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ جمعہ کو انہیں لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے سامنے لایا گیا جہاں پولیس نے عدالت سے 14 ر وزہ جوڈیشل ریمانڈ لینے کی درخواست کی اور موقف اختیار کیا کہ ملک اسحاق مذہبی منافرت پھیلانے والے لٹریچر تقسیم کر رہے ہیں، ان کے خلاف اس الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اگر انہیں باہر رکھا گیا تو یہ مزید مذہبی منافرت پھیلائیں گے لہذا ان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، جس پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 191579
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش