0
Monday 3 Sep 2012 21:34

دنیا میں سوموٹو نوٹس لینے کا ریکارڈ بنانیوالے چیف جسٹس کو اہل تشیع کا قتل عام کیوں نظر نہیں آرہا، عقیل حسین خان

دنیا میں سوموٹو نوٹس لینے کا ریکارڈ بنانیوالے چیف جسٹس کو اہل تشیع کا قتل عام کیوں نظر نہیں آرہا، عقیل حسین خان
اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم مشہد مقدس کے سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی کے خلاف ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا، کیا وجہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان دو بوتل شراب پر اور وحیدہ شاہ کے تھپڑ پر نوٹس لے سکتے ہیں، لیکن ہزاروں شیعوں کے ظالمانہ قتل پر ازخود نوٹس تو کیا ایک نوٹ بھی نہیں لکھ سکتے، دنیا میں سوموٹو نوٹس لینے کا ریکارڈ بنانے والے جسٹس افتخار چودھری کو کیا انسانیت پر ڈھائے جانے والے مظالم نظر نہیں آ رہے۔ 
 
ان کا کہنا تھا کہ کیا افتخار چوہدری کا انصاف صرف ایک آنکھ سے دیکھتا ھے۔ چھوٹی چھوٹی باتوں اور سیاسی ایشوز پر سوموٹو ایکشن لینے والے ان حضرت کو کیا ا ہل تشیع کا قتل عام نظر نہیں آتا؟؟ آج پاکستان میں تشیع پر ہونے والے ظلم میں مرکزی حکومت ، پنجاب حکومت، بلوچستان و گلگت کے ساتھ ساتھ پاکستانی عدلیہ بھی برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آج کہاں ہیں انسانی حقوق کا راگ الاپنے والے ادارے اور تنظیمیں،کیا ان کو وھابیت اور نجدیت کی سیاہ کاریاں نظر نہیں آتیں۔ آج ثابت ہو رہا ہے کہ عدلیہ، حکومت، میڈیا، انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں سب مفاد پرست، موقع پرست ہیں۔ انہیں نہ عدالت سے سروکار ہے نہ انسانیت کا درد ہے۔ انہوں نے وطن عزیز پاکستان میں رہنے والے شیعیان حیدر کرار پر زور دیا کہ اپنی صفوں میں اتحاد اتفاق اور وحدت پیدا کریں کیونکہ وحدت کے ذریعے سے ہی کمینے، سفاک اور بےدین دشمن کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 192463
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش