0
Wednesday 5 Sep 2012 22:02

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے بلدیاتی الیکشن مذاکرات اقتدار کی بندر بانٹ کے لیے ہیں، لیاقت بلوچ

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے بلدیاتی الیکشن مذاکرات اقتدار کی بندر بانٹ کے لیے ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے مذاکرات اقتدار کی بندربانٹ کے لیے ہیں۔ اتحادی جماعتیں حکومت کے زور پر بلدیاتی الیکشن جیت کر جنرل الیکش میں مطلب کے نتائج حاصل کرناچاہتی ہیں۔ صدر آصف زرداری کی صوبہ سندھ کی حکومت کے معاملات میں براہ راست مداخلت آئین اور صدارتی عہدے کے تقاضوں کے منافی ہے۔

لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ مذاکرات اپنے افراد کو سندھ حکومت سندھ کے اضلاع میں اپنی مرضی کے ایڈمنسٹریٹر مقرر اور اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرناچاہتی ہے۔ یہ سارے اقدامات غیر آئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈر جماعتوں سے مشاورت کی جائے۔ الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم پیپلزپارٹی کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کو نظر انداز کرنے کا نوٹس لے۔

لیاقت بلوچ نے کہا گورنر سندھ کی جانب سے سندھ حکومت کو پولیس سمیت دیگر سرکاری ملازمین کو آوٹ آف ٹرن ترقی اور دیگر مراعات دینے کے حق میں آرڈیننس جاری کرنا اسی بات کی علامت ہے کہ یہ سرکاری ملازمین حکمرانوں کوان کے منشا کے نتائج دینے میں معاون ثابت ہوں گے۔ چیف الیکشن کمیشن اس کا بھی نوٹس لیں۔
خبر کا کوڈ : 193082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش