0
Friday 7 Sep 2012 23:55

وزیر کھیل خیبر پختونخوا سید عاقل شاہ کی 2 ڈگریاں جعلی، ایک غیر مستند قرار

وزیر کھیل خیبر پختونخوا سید عاقل شاہ کی 2 ڈگریاں جعلی، ایک غیر مستند قرار
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل سید عاقل شاہ کی 2 تعلیمی ڈگریاں جعلی نکلیں، الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج کی تعلیمی ڈگری کو درست جب کہ عاقل شاہ کی ڈگریوں کو جعلی قرار دے دیا ہے۔ سید عاقل شاہ نے پنجاب یونیورسٹی، کراچی کے ایک تعلیمی ادارے اور امریکن کالج لاہور کی ڈگری ظاہر کی تھی۔ الیکشن کمیشن نے ان کی 2 ڈگریاں جعلی اور تیسری کو غیر مستند قرار دیا، اس موقع پر عاقل شاہ نے موقف پیش کیا کہ اپنی تعلیمی ڈگریاں انہوں نے جمع نہیں کرائیں، کسی نے سازش کی ہے۔ واضح رہے کہ سید عاقل شاہ 2008ء کے انتخابات میں اے این پی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 193531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش