0
Saturday 15 Sep 2012 09:57

توہین رسالت کا ارتکاب دہشتگردی ہے، سعید یوسف

توہین رسالت کا ارتکاب دہشتگردی ہے، سعید یوسف
اسلام ٹائمز۔ روشن خیالی کے دعویدار امریکہ کی سرپرستی میں آئے روز توہین قرآن اور توہین رسالت (ص) کا ارتکاب بدترین دہشت گردی ہے جو صلیبی جنگ کا حصہ ہے۔ مسلمان عظمت قرآن اور عظمت رسالت (ص) پر اپنی جان قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جموں و کشمیر جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما اور سواد اعظم اہل سنہ آزادکشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے جامع مسجد مظفرآباد میں عظمت ناموس رسالت (ص) کے عنوان سے منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ مسلمان کسی صورت نبی کریم (ص) کی توہین برداشت نہیں کرسکتے، گستاخانہ فلم مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانے کی سازش ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ عالم کفر کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف آئے روز پیش آنے والے درد ناک واقعات پر تمام مسلمان ممالک متحد ہو جائیں، ہم نبی آخر الزمان (ص) کی عزت اور ناموس کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام آزاد کشمیر سعید یوسف کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمرانوں کو اب تو غیرت میں آ جانا چاہیے اور امریکہ سے تعلقات کو ختم کر دینا چاہیے، انہوں نے مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کا مکمل بائیکاٹ کریں۔
خبر کا کوڈ : 195503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش