0
Monday 17 Sep 2012 12:26

امریکا و حواری یاد رکھیں کہ کوئی مسلمان تقدس رسالت کے مسئلے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتا، جماعت اہلسنت

امریکا و حواری یاد رکھیں کہ کوئی مسلمان تقدس رسالت کے مسئلے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتا، جماعت اہلسنت
اسلام ٹائمز۔ نبی کریم کی ناموس کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے، صدر پاکستان امت مسلمہ کا متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کیلئے ہنگامی اسلامی سربراہ کانفرنس بلائیں۔ یہ بات مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کراچی کے زیر اہتمام قباء مسجد نشتر روڈ سے نکالی گئی ناموس رسالت ریلی سے آئی آئی چندریگر روڈ پر علامہ قاضی احمد نورانی، علامہ عبدالغفار اویسی، قاری سلیم اختر، عبدالوحید یونس اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ریلی کی قیادت کرنے والوں میں حاجی عبدالرحیم نورانی، حاجی اسحاق سومرو، خدا بخش بھایا، شیخ عمران الحق، شیر محمد نوری، صادق شیخ، عباس سومرو، انجمن طلبہ اسلام کے حافظ شاہد اللہ، احمد ر ضا اور دیگر شامل تھے۔ علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی نے کہا کہ عاشقان مصطفے، گستاخان رسول کو نشانہ عبرت بنا دیں گے، امریکا اور اس کے حواری یاد رکھیں کہ کوئی کلمہ گو مسلمان تقدس رسالت کے مسئلے پر خاموش نہیں بیٹھ سکتا۔
خبر کا کوڈ : 196156
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش