0
Monday 17 Sep 2012 12:12

آزادی کے بیس کیمپ کو کرپشن سے پاک کرونگا، چوہدری عبدالمجید

آزادی کے بیس کیمپ کو کرپشن سے پاک کرونگا، چوہدری عبدالمجید
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں پارٹی کارکنوں کی وجہ سے پارٹی برسراقتدار آئی۔ پیپلز پارٹی کی حکومت آزاد کشمیر میں پارٹی منشور کو عملی جامہ پہنا رہی ہے اور پارٹی لیڈر شپ کے ویژن کا اجاگر کر رہی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی اہل کشمیر سے کمٹمنٹ تحریک کا حصہ بن چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے کشمیریوں سے بھرپور کمٹمنٹ نبھائی اور آج صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جس انداز سے کمٹمنٹ کو جاری رکھا ہوا ہے اس سے تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں تعمیر و ترقی کا انقلاب پیدا ہو گا۔ وہاں ان کے جرات مندانہ اقدامات سے بھارت کے غاصابانہ تسلط سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک تاریخ ساز جماعت ہے۔ اس کے خلاف سازشیں کرنے والے ماضی میں بھی ناکام ہوئے اور مستقبل میں بھی ناکام ہوں گے۔ پیپلز پارٹی صدر زرداری کی قیادت میں بےمثال کامیابی حاصل کرے گی۔ آزاد کشمیر میں گوڈ گورننس کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ کرپشن کا خاتمہ اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کلین اپ کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر یہاں کشمیر ہائوس میں عوامی نمائندوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 196159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش