0
Tuesday 18 Sep 2012 17:32

پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی شانداز تحفظ ناموس رسالت احتجاجی ریلی

پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز کی شانداز تحفظ ناموس رسالت احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ پولی کلینک، پمز اور نرم کے پیرا میڈیکل سٹاف اور نرسز نے پمز ہسپتال سے شاندار تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی۔ تینوں ہسپتالوں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی، پاکستان نرسنگ ایسوسی ایشن (پی این اے) اور کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی کے اشتراک سے نبی کریم (ص) کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف شاندار ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی کا آغاز پاکستان انسی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال سے کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے بینز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر امریکہ کے خلاف نعرے درج تھے۔ ریلی میں مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم افراد کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی اور اس ناپاک جسارت کے خلاف احتجاج کیا۔

ریلی میں موجود طلباء اور طالبات نے امریکہ مردہ باد اور گستاخ رسول (ص) کی ایک ہی سزا سر تن سے جدا، سر تن جدا کے نعرے لگائے۔ ریلی پاکستان انسی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ہسپتال سے شروع ہو کر مین شاہراہ پر آئی اور شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا۔ احتجاجی ریلی بعد ازاں دھرنے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کی قیادت جائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر سید منظر عباس نقوی و دیگر عہدیداران کر رہے تھے۔

مقررین نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور ملکی سطح پر احتجاج کا انعقاد کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ اگر ان شرانگیز حرکات کو بند نہ کیا گیا تو ہم ایک ایسا احتجاج کریں گے کہ ایونوں کو لرزا دیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ فوراً اس گستاخانہ فلم کو بند کروائے اور اس کے ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دے۔
خبر کا کوڈ : 196516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش