0
Tuesday 18 Sep 2012 15:17

توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے جاری

توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں مظاہرے جاری
اسلام ٹائمز۔ گستاخانہ فلم کے خلاف وادی کشمیر میں چوتھے روز بھی احتجاجی مظاہروں کا سلسلے جاری رہا، اس دوران جموں و کشمیر مسلم خواتین مرکز کی جانب سے گھنٹہ گھر سرینگر کے سامنے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا گیا، جبکہ پیر پنچال کے آرپار طلبہ نے بھی توہین آمیز متنازعہ فلم کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی، مظاہرین کے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز بھی تھے، جن پر امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے درج تھے۔ مسلم خواتین مرکز کی سربراہ یاسمین راجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عالم کفر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مکروہ عزائم رکھتا ہے اور جہاں غاصب قوتیں کشمیر، افغانستان، عراق، فلسطین اور دیگر ممالک میں مسلمانوں کی قتل و غارت گری میں مصروف ہیں وہیں وہ شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے اور پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کرنے سے بھی باز نہیں۔
 
انہوں نے مسلم حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ اس شرمناک واقعہ کا سخت نوٹس لیں اور بطور احتجاج امریکہ سے اپنے سفیروں کو واپس بلائیں تاکہ مستقبل میں ایسے مکروہ عزائم کو روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 196279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش