0
Tuesday 18 Sep 2012 21:58

بھارت نواز سیاسی جماعتیں جدوجہد آزادی کشمیر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، سید علی گیلانی

بھارت نواز سیاسی جماعتیں جدوجہد آزادی کشمیر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں، سید علی گیلانی

اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس سمیت تمام بھارت نواز سیاسی جماعتیں کشمیری قوم کی جدوجہدِ آزادی میں سب سے بڑی رُکاوٹ ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حتمی حل میں ان کا کوئی عملی رول نہیں بنتا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پارٹیاں چونکہ بھارت کے جموں کشمیر پر قبضے کو تسلیم کرتی ہیں، لہٰذا مذاکرات اور دوسری کاوشوں میں بھارتی حکمران ہی ان کی طرف سے وکالت کرنے کے لئے کافی ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ آزادی پسندوں کے خلاف حکومت کی مہم جوئی ہی ریاست میں انارکی پیدا ہونے کا باعث بن رہی ہے اور جب تک آزادی پسندوں کے خلاف جاری ریاستی دہشت گردی پر پابندی نہیں لگائی جاتی سماج میں اس کا ایک فطری ردّعمل ظاہر ہوتا رہے گا اور نچلی سطح پر ہند نواز پارٹیوں سمیت کسی کے لیے بھی سازگار اور پُرامن سیاسی ماحول میسر نہیں رہ سکتا۔
 
سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جبری قبضے کے خلاف ایک مقدس جدوجہد جاری ہے اور اس جدوجہد کے کئی محاذ ہیں، انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس اور تحریک حریت اگرچہ سیاسی اور پُرامن طریقے سے جدوجہد کر رہی ہیں، البتہ جدوجہدِ آزادی کشمیر کا ایک عسکری فرنٹ بھی ہے اور اس فرنٹ کا وجود میں آنا بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کا نتیجہ ہے۔

خبر کا کوڈ : 196544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش