0
Thursday 20 Sep 2012 21:51

توہین رسالت ( ص ) کے خلاف بلتستان کے صحافی بھی سڑکوں پر آگئے

توہین رسالت ( ص ) کے خلاف بلتستان کے صحافی بھی سڑکوں پر آگئے
اسلام ٹائمز۔ رسول اکرم ( ص ) کی شان میں گستاخی پر مبنی فلم کے خلاف بلتستان یونین آف جرنلٹس اور الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک احتجاجی ریلی پریس کلب اسکردو سے برآمد ہوئی۔ احتجاجی ریلی میں صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور امریکہ اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے اور لبیک یا رسول اللہ ( ص ) کی صدائیں بلند کیں۔ احتجاجی ریلی جب یادگار شہداء پر پہنچی تو دھرنے میں تبدیل ہوگئی۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے صدر پریس کلب نثار عباس، صدر یونین آف جرنلسٹ قاسم بٹ اور محمد حسین آزاد نے کہا کہ امریکہ اور اس کے حواریوں کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ امریکہ نے حضور ( ص ) کے وجود اقدس کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے نہ صرف مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے بلکہ انسانیت کی توہین کی ہے جو پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ اور تشویشنا ک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان فوری طور پر امریکہ کے سفارت خانے کو بند کرکے سفیر کو بے دخل کرے اور امریکہ سے سفارت کاری تب تک معطل رکھے جب تک فلم کے پروڈیوسر اور بے حرمتی کرنے والوں کو سزا نہیں ملتی۔
خبر کا کوڈ : 197154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش