0
Saturday 22 Sep 2012 12:56

کوئٹہ، توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی جلسہ اور ریلی

کوئٹہ، توہین آمیز فلم کے خلاف احتجاجی جلسہ اور ریلی
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے زیر اہتمام توہین رسالت مآب (ص) اور زائرین پر خود کش حملہ کی مذمت میں ایک احتجاجی جلسہ و جلوس علمدار روڈ پر منعقد ہوا۔ جس میں کوئٹہ کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ جلسے کے شرکاء سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، علامہ ولایت حسین جعفری، علامہ سید ہادی محسنی، حاجی محمد کریم، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نائب صدر محمد علی شان اور مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن خواتین ونگ کی ضلعی جنرل سیکرٹری خانم کنیز فاطمہ سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ علامہ ولایت حسین نے جذباتی انداز میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ (ص) کی حرمت ہماری جانوں سے زیادہ ہمیں پیاری ہے، ہم رسول اللہ (ص) کی حرمت کی حفاظت کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے کیلئے تیار ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ آج جب یہ وقت آن پڑا ہے کہ امریکہ، اسرائیل سمیت دیگر اسلام دشمن طاقتوں نے رسول اللہ (ص) کی شان میں گستاخی کر کے ہماری دینی غیرت کو للکارا ہے تو ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم میدان میں نکل کر ان کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کرکے اللہ اور اس کے پیار ے رسول (ص) کو اپنے سے راضی کریں۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی توہین شیطانی طاقتوں کی شازش ہے۔ امریکہ، اسرائیل، برطانیہ، فرانس سمیت اسلام دشمن قوتیں سبھی فری میسن اور شیطان پرستوں کے ایجنٹ ہیں۔ یہ اپنی ثقافتی یلغار کے ذریعے مسلمانوں کے اخلاق و کردار کو خراب اور دین مبین اسلام سے دور کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔ 

انہوں نے گستاخانہ فلم کے ذریعے مسلمانوں کے عقیدے کو کمزور کرنے کی ناکام سازش کی، لیکن خدائے بزرگ و برتر نے اپنے پیارے رسول (ص) کی عزت حرمت اور شان اقدس کی لاج رکھتے ہوئے دشمنان دین کی اس سازش کو ناکام کر دیا۔ جلسے کے بعد ریلی علمدار روڈ سے نکالی گئی۔ جس کے دوران قبرستان روڈ پر امریکی اور اسرائیلی جھنڈے نذر آتش کئے گئے۔ اس موقع پر مرد و خواتین کے مقدس جذبات دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے۔ ریلی کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ (عج) اور دعائے خیر کے ساتھ ہوا۔
خبر کا کوڈ : 197437
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش