0
Friday 28 Sep 2012 21:21

گستاخانہ فلم اور اقوام متحدہ کے منافقانہ کردار کے خلاف جے یو آئی کا خیبر پختونخوا بھر میں احتجاج

گستاخانہ فلم اور اقوام متحدہ کے منافقانہ کردار کے خلاف جے یو آئی کا خیبر پختونخوا بھر میں احتجاج
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کے زیر اہتمام خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں گستاخانہ امریکی فلم اور اس پر اقوام متحدہ کے منافقانہ رویے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ نماز جمعہ کے خطبات کے موقع پر علماء کرام نے حکمرانوں کی بے حسی اور خاموشی پر غم و غصہ کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ امریکی سفارت خانہ کے عملے کو ملک بد کیا جائے، امریکہ سے تعلقات میں نظرثانی کی جائے اور اقوام متحدہ کی طرز پر مسلمانوں کی علیحدہ عالمی تنظیم قائم کی جائے۔ جے یو آئی خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پشاور، کوہاٹ، ہنگو، چارسدہ، مردان، تخت بھائی، نونشہر، ٹانک، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، شانگلہ، سوات، دیر بالا، دیر پائین، ملاکنڈ ایجنسی، بونیر، صوابی، چترال تور غر اور دیگر علاقوں میں جمعہ کے روز احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔

اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اس کے حواری پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں بار بار گستاخی کرکے امت مسلمہ کے جذبات کو بھڑکا رہے ہیں، مسلم امہ کو دہشت گر کہنے والے خود دہشت گردی کے مرتکب ہو رہے ہیں، مقررین نے امریکہ، ملعون فلمساز اور حکومت پر تنقید کی اور مسلم امہ سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ پر بھروسہ کرنے کے بجائے مسلم امہ کیلئے علیحدہ تنطیم کے قیام کا اعلان کرے اور امریکہ سے تعلقات پر نظرثانی کی جائے، امریکہ سے سفیر کو واپس بلایا جائے اور امت مسلمہ کفر کے خلاف متحد ہو کر عملی اقدامات کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ : 199264
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش