0
Friday 28 Sep 2012 20:36

الیکشن کمیشن میں اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے دو دن باقی رہ گئے

الیکشن کمیشن میں اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرانے کے لئے دو دن باقی رہ گئے
اسلام ٹائمز۔ ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق، اب تک چار سو کے قریب ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی نے اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع کرائی ہیں۔ قومی اسمبلی، سینٹ اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ارکان کے تعداد گیارہ سو چوہتر ہے، اس طرح سات سو سے زائد ارکان نے ابھی تک اپنے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہفتہ اور اتوار کے روز بھی ارکان کی سہولت کے لیے دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے، ہفتہ کے روز متعقلہ برانچ شام چار بجے جبکہ اتوار کے روز الیکشن کمیشن رات بارہ بجے تک اثاثہ جات کی تفصیلات وصول کریگا۔ ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن دو مرتبہ یاد دہانی کے نوٹسز جاری کرچکا ہے کہ مالیاتی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ تیس ستمبر ہے۔
خبر کا کوڈ : 199274
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش