0
Saturday 29 Sep 2012 19:39

اسلام آباد میں پولیس گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، میاں محمد اسلم

اسلام آباد میں پولیس گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، میاں محمد اسلم
اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے پولیس کے زیر حراست ایس پی آفس میں بہیمانہ تشدد سے نوجوان تاجر کی ہلاکت کی شدید الفاط میں مذمت کرتے ہوئے انتطامیہ سے مطالبہ کیا کہ ایس پی اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان پر قتل کا مقدمہ درج کیا جائے جبکہ مرحوم کے لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے پمز اور تھانہ آئی نائن میں مرحوم کے لواحقین اور بعد ازاں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد کے تاجر رہنماء کاشف چوہدری اور دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ 

میاں محمد اسلم اور کاشف چوہدری نے کہا اسلام آباد میں پولیس گردی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ملک بھر میں قانون کے رکھوالوں کے ہاتھوں معصوم اور بے گناہ شہریوں پر تشدد وطیرہ بن گیا ہے۔ اب تھانے انصاف کی بجائے لوگوں میں موت بانٹ رہے ہیں۔ انھوں نے کہا اگر وفاقی دارلحکومت میں انسانوں کے ساتھ حیوانی سلوک کیا جا رہے تو باقی ملک میں کیا حال ہو گا۔ وزیر داخلہ فوری طور پر اس واقعے کے ذمے داروں کو گرفتار کروا کر قرار واقعی سزاء دلائیں تاکہ آئندہ کسی کو بھی پولیس اہلکار کو اس قسم کی کاروائی کرنے کی جسارت نہ ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 199533
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش