0
Saturday 6 Oct 2012 01:12

ملک فرقہ واریت سمیت کسی بھی فروعی مسئلے کا متحمل نہیں ہو سکتا، مولانا سمیع الحق

ملک فرقہ واریت سمیت کسی بھی فروعی مسئلے کا متحمل نہیں ہو سکتا، مولانا سمیع الحق
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے کہ ہمارا مقابلہ صیہونی اور یہودی سمیت مضبوط سامراجی طاقتوں سے ہے۔ امت مسلمہ دشمن کے نشانے پر ہے، ان کی شازشوں کو اتحاد سے ہی ناکام کرنا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کالعدم سپاہ صحابہ کے زیر اہتمام "شہدائے اسلام و استحکام پاکستان کانفرنس" سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی کمزوریوں کی وجہ سے ہمارا ملک غلام بنتا جا رہا ہے اور مختلف بحرانوں کا شکار ہے، ہمیں ہوشمندی سے اس کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک فرقہ واریت سمیت کسی بھی فروعی مسئلے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ اس کے لیے ہمیں غیر مسلموں کو بھی ساتھ ملانا ہوگا اور ملک کو بیرونی خطرات سے بچانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اتحاد و اتفاق سے ان مسائل کا مقابلہ کرتے ہیں تو استعماری قوتیں افغانستان کی طرح پاکستان میں بھی ذلیل و رسوا ہوں گی۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ تمام مسالک کے اقدار اور مقدسات کا احترام کیا جانا چاہیے، تاکہ اختلافات سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اختلافی مسائل سے بچنے کے لئے ہم نے سترہ نکات کا ضابطہ اخلاق بنایا ہے، اس پر عمل درآمد ہونا چاہے اور اس کا ذکر ہم نے ایران میں منعقدہ بین الاقوامی اسلامی کانفرنس میں بھی کیا تھا، جس کا انہوں نے خیرمقدم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بچانے کا وقت ہے، اگر ہم اپنے وطن کو بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو باقی تمام مسائل ہم مل بیٹھ کر حل کرلیں گے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ دشمن ہمارے درمیان تفرقہ ڈالا کر اپنے مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم وحدت سے اس کی سازشوں کو ناکام کریں۔
خبر کا کوڈ : 201159
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش