0
Tuesday 9 Oct 2012 17:52

گلگت، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1 میں سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

گلگت، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1 میں سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی
اسلام ٹائمز۔ گلگت میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول نمبر 1 میں سلام ٹیچرز ڈے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں اسکول کی طالبات نے مختلف ٹیبلوز اور ملی نغمے گا کر اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ تقریب کے دوران گرلز ہائی سکول نمبر 1 کی پرنسپل نسیم ریاض نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کے تمام شعبہ جات میں معلم کا پیشہ انتہائی محتر اور با عزت ہے، والدین اپنے بچوں کو درس و تدریس کے لئے اسکولوں میں بھیجتے ہیں جہاں پر ان کو نہ صرف زیور تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے بلکہ ان کی اخلاقی تربیت بھی کی جاتی ہے تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کی تعمیر و ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کی معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لئے کردار اور تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے ان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

انہوں نے موجودہ حکومت کے علاقے میں تعلیم کے شعبے کی ترقی کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ کریہ کریہ میں اسکولوں کا جال بچھا کر علاقے سے ناخواندگی کے خاتمے کے لئے ناقابل فراموش اقدام اٹھایا گیا ہے۔ تقریب کے دوران دیگر اساتذہ نے بھی خطاب کیا اور سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے اساتذہ کے کردار پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔ تقریب کے آخر میں اسکول کی پرنسپل نے ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔
خبر کا کوڈ : 202252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش