0
Wednesday 10 Oct 2012 20:48

سینٹ، ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف متفقہ قراداد مذمت منظور

سینٹ، ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کے خلاف متفقہ قراداد مذمت منظور
اسلام ٹائمز۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین نیئرر حسین بخاری کی زیرصدارت ہوا تو اے این پی کے سینیٹر زاہد خان نے ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملہ کیخلاف قرارداد مذمت پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان 14سالہ امن ایوارڈ یافتہ ملالہ یوسفزئی پر حملے کی مذمت کرتا ہے، معصوم بچی پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔ حملہ کرنے والے انسان کہلانے کے حقدار نہیں۔ قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان ملالہ یوسفزئی کی صحت یابی کے لئےدعاگو ہے، واقعہ سے دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوئی ہے۔

ایوان سے خطاب میں سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ ہمیں ان قوتوں کے خلاف مل کر فیصلہ کرنا ہوگا، روبینہ خالد کا کہنا تھا کہ عمران خان امن مارچ کریں گے تو ایسے لوگ ہماری بچیوں کو ماریں گے، سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ ملالہ پر حملے کا مقصد عالمی سطح پر اپنے خلاف چلنے والوں کو پیغام دینا تھا۔ میرحاصل بزنجو نے کہا کہ ہماری ریاست فرقہ وارانہ انتہاپسندی کا شکار ہے، ضیاءالحق نے ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دیا، انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں فرقہ وارانہ قتل دو ممالک کی جنگ ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر پانی وبجلی چودھری احمد مختار نے وقفہ سوالات میں تحریری جواب میں کہا کہ نیلم جہلم ہایئڈرو پاور پروجیکٹ 2016 تک مکمل کرلیا جائے گا، پروجیکٹ کے لئے چینی ایگزام بنک نے 448 ملین ڈالر قرضہ فراہم کرنے کی رضا مندی ظاہر کی ہے۔ وزیر مملکت تسلیم قریشی نے وقفہ سوالات کے دوران ایوان میں جواب دیا کہ بجلی چوری نہ رکی تو لوڈشیڈنگ نہیں رکے گی۔ بجلی چوروں کے خلاف سفارش کے باوجود کارروائی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی کرائے کا بجلی گھر کام نہیں کررہا۔ اگر فنڈنگ ہو تو21ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 202576
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش