0
Friday 12 Oct 2012 21:26
امریکی صدر کو رول ماڈل کہنا ایک بچی کی اپنی سوچ نہیں ہوسکتی

شمالی وزیرستان پر حملے کا جواز پیدا کرنے کیلئے ملالہ کو نشانہ بنایا گیا، قاضی حسین احمد

شمالی وزیرستان پر حملے کا جواز پیدا کرنے کیلئے ملالہ کو نشانہ بنایا گیا، قاضی حسین احمد
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سابق سربراہ قاضی حسین احمد نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان پر حملے کا جواز پیدا کرنے کیلئے ملالہ یوسفزئی کو نشانہ بنایا گیا، ملالہ پر حملے کا طالبان سے کوئی تعلق نہیں، احسان اللہ احسان فرضی آدمی ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام "آن دی فرنٹ" میں گفتگو کرتے ہوئے قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ ہم ملالہ یوسفزئی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ بچیوں کی تعلیم لڑکوں سے بھی زیادہ ضروری ہے، لیکن امریکہ کے صدر کو رول ماڈل کہنا ایک بچی کی اپنی سوچ نہیں ہو سکتی۔ اس کا برین واش کیا گیا تھا۔ مجرم ذہن نے ملالہ یوسفزئی جیسی معصوم بچی کو اپنی سازش کا نشانہ بنایا ہے۔ 

قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ ملالہ یوسفزئی پر حملے سے طالبان کا کوئی تعلق نہیں ہے، طالبان کا ترجمان احسان اللہ احسان ایک فرضی آدمی ہے۔ اس کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا جاتا۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں حملے کی تیاریاں مکمل ہیں، اس کا جواز پیدا کرنے کے لئے ملالہ یوسفزئی جیسی معصوم بچی کو قاتلانہ حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان میں ڈرون حملہ کرکے 18 بچوں کو شہید کر دیا گیا، لیکن اس پر کسی جانب سے کوئی آواز نہیں اٹھی۔
خبر کا کوڈ : 203040
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش