0
Saturday 13 Oct 2012 15:56

امامیہ اسٹوڈنٹس پاکستان میں عاشقان رہبر کی پہچان ہیں، ناصر عباس شیرازی

امامیہ اسٹوڈنٹس پاکستان میں عاشقان رہبر کی پہچان ہیں، ناصر عباس شیرازی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ آئی ایس او کی کامیابی یہ ہے کہ وہ صرف اور صرف راہ خدا اور راہ امام (عج) کے لیے کام کرتی ہے اور یہی وہ امتیاز ہے کہ جو اُس میں مزید نکھار پیدا کر دیتا ہے، آج ملک پاکستان اور باالخصوص قوم تشیع کو پڑھے لکھے اور مخلص نوجوانوں کی ضرورت ہے۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ آئی ایس او کے نوجوانوں کا خلوص ہے کہ رہبر معظم انہیں اپنی آنکھوں کا نور کہتے ہیں۔ امامیہ اسٹوڈنٹس پاکستان میں عاشقان رہبر کی پہچان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ملالہ یوسف زئی پر ہونیوالے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ساتھ آزاد میڈیا اور بے لگام سیاستدانوں کو کہتے ہیں کہ کل جب پاکستان میں بے گناہ خواتین کے شکموں کو چاک کر کے اُن کے بچوں کو شہید کیا جا رہا تھا تب آپ لوگ کہاں تھے؟ جب مسافر لوگوں کو بسوں سے آتار کر اور شناختی کارڈ دیکھ کر مارا جا رہا تھا تب آپ لوگ کہا ں تھے؟
 
اُنہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی پر حملہ امریکی ایماء پر کیا گیا ہے کیونکہ امریکہ چاہتا ہے پاکستان میں توہین رسالت (ص) پر اُٹھنے والی آواز کو دبا دیا جائے لیکن ہم اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک گستاخان رسول (ص) کو سزاء نہیں دی جاتی، تقریب سے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر اطہر عمران، مرکزی جنرل سیکرٹری رضا مہدی اور ڈویژنل صدر آئی ایس او ملتان تہور مہدی نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 203199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش