0
Saturday 13 Feb 2010 12:38

سعودی عرب میں پیروان مکتب اہل بیت علیھم السلام پر پابندیوں میں مزید اضافہ

سعودی عرب میں پیروان مکتب اہل بیت علیھم السلام پر پابندیوں میں مزید اضافہ
اسلام ٹائمز-نیوز ڈیسک: العالم انٹرنیشنل نیوز چینل نے خبر دی ہے کہ سعودی پولیس نے گذشتہ چند روز کے دوران پیروان مکتب اہلبیت علیھم السلام کی کئی برجستہ شخصیات کو "الخبر" شہر میں خبردار کیا ہے کہ حکومت نے انہیں اہلسنت کی مساجد میں نماز ادا کرنے کی دی گئی اجازت واپس لے لی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شہر الخبر میں کرائمز انوسٹی گیشن بیورو نے ممتاز شیعہ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین سید محمد باقر الناصر اور دیگر شیعہ شخصیات جیسے موسی الامیر، عقیل الحاجی، نبیل العبدی اور محمد البوصالح کو بلا کر انہیں بتایا کہ حکومت کی طرف سے انہیں اہلسنت و الجماعت کی مساجد میں نماز ادا کرنے کی جو اجازت دی گئی تھی اسکو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ چند ہفتوں کے دوران کچھ شرپسند اور متعصب افراد کی طرف سے شیعہ مسلمانوں کو اہلسنت کی مساجد میں نماز ادا کرنے سے روکنے پر وہ سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق یہ امکان بھی موجود ہے کہ سعودی حکومت شیعہ مسلمانوں کی طرف سے سڑکوں پر نماز جماعت ادا کرنے پر بھی پابندی لگا دے۔ یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے سعودی حکومت نے ملک بھر میں بڑی تعداد میں شیعہ مساجد پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں بند کر دیا ہے جسکی وجہ سے شیعہ مسلمان اہلسنت والجماعت کی مساجد میں نماز ادا کرنے پر مجبور ہو گئے تھے۔ ہیومن رائٹش واچ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں سعودی عرب میں انسانی حقوق کے بارے میں اپنی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے وہاں پر خواتین، غیر ملکی ورکرز اور شیعہ مسلمانوں کے حقوق کو وسیع پیمانے پر ضائع کئے جانے کی خبر دی ہے۔
خبر کا کوڈ : 20321
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش