0
Saturday 13 Oct 2012 18:11

تحریک منہاج القرآن کا ملک گیر ورکرز کنونشن کل لاہور میں ہو گا

تحریک منہاج القرآن کا ملک گیر ورکرز کنونشن کل لاہور میں ہو گا
اسلام ٹائمز۔ موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن کا ملک گیر ورکرز کنونشن کل (اتوار) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بیرون ملک سے خطاب کریں گے جو پنجاب کی 200 سے زائد تحصیلوں اور دیگر صوبہ جات میں بھی ضلعی و تحصیل سطح پر ہونیوالے اجتماعات میں بھی بذریعہ ویڈیو کانفرنس دیکھا جائے گا۔ ملک بھر میں ضلعی و تحصیل سطح پر ورکرز کنونشن دکھانے کیلئے تمام تکنیکی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ڈاکٹر محمد طاہر القادری ورکرز کنونشن میں اپنی پاکستان آمد اور موجودہ ملکی صورتحال کے تناظر میں اہم اعلانات کریں گے۔ تحریک منہاج القرآن کے ترجمان جی ایم ملک کے مطابق پانچوں صوبوں اور آزاد کشمیر سے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے تنظیمی عہدیداران اور ہزاروں کارکنان لاہور میں ہونیوالے ورکرز کنونشن میں شرکت کریں گے۔ ورکرز کنونشن میں ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد، موجودہ بین الاقوامی، ملکی صورتحال میں اہم فیصلہ جات متوقع ہیں۔
خبر کا کوڈ : 203222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش