0
Tuesday 16 Feb 2010 10:06

ملا محمد عمر کے دست راست،طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا،امریکی اخبار

ملا محمد عمر کے دست راست،طالبان رہنما ملا عبدالغنی برادر کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا،امریکی اخبار
نیویارک:امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ طالبان افغانستان کے امیر ملا محمد عمر کے دست راست ملا عبدالغنی برادر کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا ہے،ملا عبدالغنی طالبان کی کوئٹہ شوری کا سربراہ بتایا گیا ہے۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ملا عبدالغنی کو کئی روز پہلے پاکستانی اور امریکی خفیہ اداروں کی مشترکہ کارروائی میں گرفتار کیا گیا ہے،جو پاکستانی اداروں کی قید میں ہے اور اس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عبدالغنی گزشتہ آٹھ سال میں گرفتار کیا جانے والا سب سے اہم طالبان رہنما ہے،اور تحریک طالبان میں اس کا نمبر ملا عمر کے بعد آتا ہے۔سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملا عبدالغنی برادر کی گرفتاری سے طالبان کی عسکری قوت کو نقصان پہنچا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ملا عبدالغنی کی گرفتاری کی خبر خفیہ معلومات حاصل کرنے کی نیت سے کچھ روز تک پوشیدہ رکھی گئی۔تاہم امریکی حکام نے یہ نہیں بتایا کہ ملا عبدالغنی کو کب گرفتار کیا گیا۔ملا عمر کے دست راست ملا عبدالغنی برادر کی گرفتاری ایسے موقع پر عمل میں آئی ہے جب نیٹو فورسز نے طالبان کے اہم ٹھکانے ہلمند میں بڑا آپریشن شروع کیا ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 20372
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش