0
Friday 19 Oct 2012 23:13

شاکر رضوی کا قتل پنجاب حکومت کی ناکامی ہے، شیعہ علماء کونسل لاہور

شاکر رضوی کا قتل پنجاب حکومت کی ناکامی ہے، شیعہ علماء کونسل لاہور
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں نے شاکر رضوی ایڈووکیٹ کے قتل کو محرم سے قبل امن خراب کرنے کی سازش قرار دیا ہے، شاکر رضوی کا قتل پنجاب حکومت کی ناکامی ہے، جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے مراکز قائم ہیں۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنماؤں سید آصف علی زیدی، توقیر حسین بابا، سید شبیر حسین نقوی، سید محبوب علی رضوی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ لاہور میں اہل تشیع کے لئے مشکلات پیدا کی جا رہی ہیں اور ان کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب صرف دعوے کر رہی ہے اور عملی طور پر کچھ کرنے سے قاصر ہے۔

سید آصف علی زیدی نے کہا کہ اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد پرامن ہیں، انہوں نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر انہیں چن چن کر قتل کیا جا رہا ہے، سانحہ شاد باغ کاشانہ رضا کے سانحہ میں ملوث افراد آج بھی دندناتے پھر رہے ہیں، دہشت گردوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں، لاہور میں جنگل کا قانون ہے، پولیس حکومتی افراد کی سکیورٹی پر لگی ہوئی ہے، جنوبی پنجاب میں دہشت گردوں کے مراکز قائم ہیں، ان کے خلاف کوئی کارروائی کرنے والا نہیں، حکومت ہر سطح ناکام ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 204881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش