0
Tuesday 23 Oct 2012 02:10

اسکردو روڈ کی تعمیر کو منسوخ کرنا گہری سازش ہے، آل پارٹیز کانفرنس

اسکردو روڈ کی تعمیر کو منسوخ کرنا گہری سازش ہے، آل پارٹیز کانفرنس
اسلام ٹائمز۔ بلتستان الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پریس کلب اسکردو میں جگلوٹ اسکردو شاہراہ کے توسیعی منصوبے کی منسوخی کے حوالے سے ’’ اسکردو جگلوٹ روڈ منصوبے کی اہمیت و ضرورت ‘‘ کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس کااہتمام کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام سیاسی، مذہبی اور سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں مقررین نے جگلوٹ اسکردو روڈ کو دفاعی، معاشی اور سیاحتی لحاظ سے علاقے کی تعمیر و ترقی اور دفاع کیلئے ناگزیر قرار دیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کثیر المقاصد شاہراہ کے توسیعی منصوبے پر فی الفور عمل درآمد کروائے۔ کانفرنس کے شرکاء نے آخر میں مشترکہ اعلامیہ جاری کیے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ اس قومی، دفاعی اور سیاحتی لحاظ سے انتہائی اہم منصوبے کو منسوخ کرنے پر اہل بلتستان شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزرات مواصلات کی مذمت کرتے ہیں۔

اسکردو جگلوٹ روڈ منصوبے کو ناکام بنانے کی سازش کرنے والے افراد و عناصر کی نشاندہی کرکے ان کی بدنیتی کو سب کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔ NHA کی طرز پر گلگت اسکردو روڈ ڈویلپمنٹ روڈ اتھارٹی کے نام سے ایک الگ ادارہ قائم کیا جائے تاکہ NHA کے کرپٹ اور نااہل حکام سے نجات ملے اور آئندہ گلگت بلتستان کے قومی سطح کے منصوبوں میں کسی کو بھی بدنیتی کے تحت روڑے اٹکانے کا موقع نہ ملے۔ FWO کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے اس وقت گلگت اسکردو روڈ کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے اس لئے اسکردو گلگت روڈ کی دیکھ بھال کیلئے علیحدہ اتھارٹی قائم کی جائے۔ اسکردو گلگت روڈ منصوبے کا دوربارہ ٹینڈر کی بجائے سابقہ ٹینڈر پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے کام شروع کرایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 205723
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش