0
Monday 22 Oct 2012 21:20

یمن کا فارمولا شام میں عملی نہيں ہوسکتا، بحران کا پرامن داخلی حل نکالا جائے، علاوالدین برجردی

یمن کا فارمولا شام میں عملی نہيں ہوسکتا، بحران کا پرامن داخلی حل نکالا جائے، علاوالدین برجردی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے کہا ہے کہ اسلامی ممالک میں جنگ بھڑکانے والے عناصر کو رائے عامہ کے سامنے جوابدہ ہونا پڑے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علاء الدین بروجردی نے شام میں عیدالاضحٰی کے موقع پر جنگ بندی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ایک منفی امر ہے اور اسی بنا پر اسلامی جمہوری ایران نے شام میں بحران کے حل، وہاں پر قیام امن اور عیدالاضحٰی کی مناسبت سے جنگ بندی کے لئے ایک منصوبہ پیش کیا ہے۔ بروجردی کا مزید کہنا تھا کہ شام میں جعلی بحران کے وقت سے ہی اسلامی جمہوری ایران کا موقف واضح اور آشکار تھا اور اس نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ بحران کے خاتمے کے لئے شامی عوام کے دائرے میں مذاکرات پر مبنی مفاہمت پیدا کی جائے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے شام میں یمن کے منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں انتہا پسند عرب ممالک اور مغرب کی پسپائی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ ان دونوں ملکوں کے بحران میں فرق ہے اور کبھی بھی یمن کا فارمولا شام میں عملی نہيں ہوسکتا۔ شام میں دہشتگرد گروہوں نے مارچ دو ہزار گیارہ سے قطر، سعودی عرب، ترکی، امریکہ اور بعض دوسرے دہشتگرد گروہوں کی حمایت سے اس ملک میں بدامنی پیدا کر رکھی ہے اور وہ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ عوام اور سکیورٹی اہلکاروں کو قتل کرکے، دمشق کو تشدد کا سبب قرار دیا جائے اور پھر اسی بہانے اس ملک میں غیرملکی فوجی مداخلت کے لئے زمین ہموار کرنے کی کوشش کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 205734
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش