0
Thursday 25 Oct 2012 23:59

27 اکتوبر 1947ء برصغیر کی تاریخ کا بدترین اور سیاہ ترین دن ہے، سید صلاح الدین

27 اکتوبر 1947ء برصغیر کی تاریخ کا بدترین اور سیاہ ترین دن ہے، سید صلاح الدین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ جہاد کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید صلاح الدین نے بھارت اور پاکستان کے مذاکراتی عمل کو دھول جھونکنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ سے تعبیر کیا ہے، انہوں نے مسلم امہ کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ورثاء شہداء کشمیر اور اسیروں کو عید کی خوشیوں میں ضرور شامل کیا جائے، صلاح الدین نے 27 اکتوبر کو برصغیر کی تاریخ کا بدترین اور سیاہ ترین دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی سامراج نے سرزمین جموں و کشمیر پر فوجیں اُتار کر ناجائز قبضہ جمایا اور ایک امن پسند قوم کا بنیادی حق غصب کرکے اسے جبری غلامی میں مبتلا کردیا ہے لیکن کشمیری قوم نے کبھی بھی اس جبری غلامی اور فوجی تسلط کو قبول نہیں کیا بلکہ پچھلے 65 برسوں سے ایک منظم مزاحمتی تحریک چلائی جسے کچلنے کے لئے بھارتی سامراج نے فوجی قوت کا بے تحاشا استعمال کیا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں آج تک 5 لاکھ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں، لاکھوں لوگ زخمی، ہزاروں خواتین بیوہ اور لاکھوں بچے یتیم ہوچکے ہیں اور ہزاروں عفت مآب خواتین کی عصمت کو داغدار بنانے کی کوشش کی گئی اور یہ خونین اور افسوسناک سرکاری دہشت گردی کا کھیل ہنوز جاری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 206596
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش