0
Saturday 27 Oct 2012 04:08

سی این جی کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، رابطہ کمیٹی

سی این جی کی قیمتوں میں کمی خوش آئند ہے، رابطہ کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کیا ہے اور سی این جی کی قیمتوں میں کمی پر ملک بھر کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سی این جی کی قیمتوں میں کمی کرکے عوامی مفادات کا خیال رکھا گیا ہے اور ایم کیو ایم ماضی میں بھی ایسے ہر اقدام اور فیصلے کی حمایت کرتی رہی ہے جن سے عوام کو ریلیف مل سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ رابطہ کمیٹی نے ٹرانسپورٹر حضرات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ سی این جی کی قیمتوں میں بھی کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایہ کو بھی کم کرم اسی سطح پر واپس لے آئیں جب ملک میں سی این جی قیمت 60 روپے فی کلو تھی۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا سی این جی قیمتوں میں کمی کا حکم خوش آئند ہے اور سی این جی قیمتوں میں کمی کے ثمرات غریب عوام سمیت ہر طبقے کو حاصل ہوں گے۔ رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ایسے ادارے جن سے عوامی مفاد وابستہ ہو انہیں زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دینے کا پابند بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 206845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش