0
Sunday 28 Oct 2012 02:33

عید قربان اسلام اور پاکستان کے لیے ہر قربانی دینے کے عہد کا دن ہے، صاحبزادہ فضل کریم

عید قربان اسلام اور پاکستان کے لیے ہر قربانی دینے کے عہد کا دن ہے، صاحبزادہ فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ فضل کریم نے اپنے عید کے پیغام میں کہا ہے کہ ہر مسلمان عید قربان کے موقع پر اسلام اور پاکستان کے لیے ہر قربانی دینے کا عہد کرے۔ معاشرے میں تعصبات، نفرتوں اور عداوتوں کو ختم کرکے محبت، امن، رواداری اور برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ عید قربان سے ہر مسلمان کو ایثار اور قربانی کا درس ملتا ہے۔ دریں اثناء صاحبزادہ فضل کریم نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر جمہور کے دشمن عوام کی گردنوں پر مسلط ہیں۔ پاکستان کا ہر گھر مہنگائی کے ڈرون حملوں کی زد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اور سیاستدان غلبے اور بدلے کی سیاست ترک کردیں۔

صاحبزادہ فضل کریم نے سپریم کورٹ کی طرف سے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ سپریم کورٹ کی طرف سے عوام کے لیے بڑی عید کا بڑا تحفہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جس روز حکمران اور سیاستدان گالی اور تالی سے بے نیاز ہوکر پورا سچ بولیں گے، اس روز پاکستان کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری امریکی وائٹ ہاﺅس میں گروی رکھی جاچکی ہے۔ امریکہ سے آزادی کے لیے ایک بار پھر تحریک پاکستان کی طرح زور دار تحریک آزادی چلانا ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 207024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش