0
Tuesday 30 Oct 2012 10:40

پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور مستحکم قلعہ ہے، پیر عتیق الرحمن

پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط اور مستحکم قلعہ ہے، پیر عتیق الرحمن
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر و مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئرمین علامہ پیر محمد عتیق الرحمن نے کہا ہے کہ پاکستان عالم اسلام کا ایک مضبوط قلعہ ہے دو قومی نظریہ کی بنیاد پر قائم ہونے والی یہ عظیم مملکت انشاءاللہ قیامت تک قائم رہے گی۔ تحریک پاکستان میں علماء و مشائخ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی قابل فخر قیادت میں بنیادی و مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ علماء و مشائخ ملک کی بقاء سلامتی و استحکام کے لیے بھی کسی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ میرپور سیکٹر جمعیت علماء کشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیر عتیق الرحمن نے کہا کہ 1973ء کا متفقہ آئین ایک عظیم دستاویز ہے جس میں ملک کا نام اسلامی جمہوریہ پاکستان اور پاکستان کا سرکاری مذہب اسلام قرار دیا گیا ہے۔ 

پیر عتیق الرحمن نے کہا کہ 1974ء میں پارلیمنٹ نے قائد ملت اسلامیہ علامہ شاہ احمد نورانی کی پیش کی گئی قرارداد کو اتفاق رائے سے منظور کیا اور مرزا غلام احمد قادیانی مرتد کے تمام پیروکاروں خواہ وہ اسے نبی مانتے ہوں یا مجدد سب کو دائرہ اسلام سے خارج قرار دیا۔ اس وقت کے وزیراعظم جناب ذوالفقار علی بھٹو نے کسی بیرونی دبائو کی پرواہ کیے بغیر اس عظیم مسئلہ کے حل میں تاریخی کردار ادا کیا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی عوامی حکومت کو عقیدہ ختم نبوت پر وہی کردار ادا کرنا چاہیے جو جناب ذوالفقار علی بھٹو نے ادا کیا تھا۔ 

جمعیت علماء جموں و کشمیر کے صدر نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر قادیانی ہے ہمیں ان خبروں پر تشویش ہے کہ پاکستان میں نگران حکومت سربراہ کے طور پر ایک قادیانی کو لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کروڑوں فرزندان توحید کسی قادیانی کو سربراہ حکومت کے طور پر برداشت نہیں کریں گے اور میدان عمل میں آ کر مرتد و غیر مسلم کا راستہ بند کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 207603
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش