0
Monday 22 Feb 2010 11:55

حماس رہنما کے قتل میں اسرائیلی وزیراعظم ملوث ہے،برطانوی اخبار

حماس رہنما کے قتل میں اسرائیلی وزیراعظم ملوث ہے،برطانوی اخبار
یروشلم:اسلام ٹائمز-روزنامہ نوائے وقت کے مطابق برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ دبئی میں حماس کے قتل ہونے والے رہنماء محمود المبحوح کے قتل میں اسرائیلی وزیراعظم کا ہاتھ ہے۔برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو نے خفیہ ادارے موساد کو ہدایت کی تھی کہ وہ حماس رہنما کو قتل کر دے۔اخبار نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ جنوری کے اوائل میں اسرائیلی وزیراعظم نے موساد کے سربراہ سے ادارے کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی تھی اور اسے حماس رہنماء کے قتل کا گرین سگنل دیا تھا آپریشن کی بریفنگ کے دوران ہٹ سکواڈ کے لوگ بھی وہاں موجود تھے۔متحدہ عرب امارات نے حماس رہنما کے قتل کے بعد جعلی پاسپورٹس کے معاملے پر یورپی سفارتکاروں کو طلب کر لیا ہے برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاسپورٹ کا غلط استعمال عالمی خطرات کا حامل ہے۔جس سے ممالک کی سکیورٹی اور خود مسافروں اور سیاحوں کی ذاتی سکیورٹی بھی متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس گھناﺅنے کام میں ملوث تمام افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔واضح رہے کہ حماس رہنما کو گزشتہ ماہ پراسرار انداز میں دوبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں قتل کیا گیا اور اس کا الزام اسرائیلی ایجنسی موساد پر لگایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 20780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش