0
Saturday 3 Nov 2012 16:58

لاہور، حوزہ علمیہ قم و مشہد کی فارغ التحصیل عالمات کا اجتماع، ملک بھر میں مؤثر تبلیغ کیلئے کوآرڈینیٹنگ کمیٹی کی تشکیل

لاہور، حوزہ علمیہ قم و مشہد کی فارغ التحصیل عالمات کا اجتماع، ملک بھر میں مؤثر تبلیغ کیلئے کوآرڈینیٹنگ کمیٹی کی تشکیل
اسلام ٹائمز۔ قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں سفیران رسالت (ص) کے عنوان سے حوزہ علمیہ قم و مشہد کی فارغ التحصیل عالمات کا اجتماع ہوا، جس میں کراچی، گلگت بلتستان، بہاولپور، ملتان، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، سرگودھا، فیصل آباد، چنیوٹ، راولپنڈی، اسلام آباد، کوہاٹ اور ہنگو سمیت ملک بھر سے خواہران کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جبکہ کئی خواہران نے مختلف شہروں میں بیٹھ کر سکائپ کے ذریعہ لائیور پروگرام سے استفادہ کیا۔ اجتماع میں حوزہ علمیہ قم بنت الھدیٰ، جامعۃالزاہرہ اور مشہد کے حوزہ علمیہ مکتب نرگس سے تعلق رکھنے والی عالمات نے شرکت کی۔
 
اجتماع کا مقصد عصرِ حاضر کے جدید تقاضوں کے مطابق تبلیغ کو مؤثر بنانے، خواہران کی ذمہ داریاں اور تبلیغی لائحہ عمل تشکیل دینا تھا۔ اجتماع میں متفقہ فیصلے کی روشنی میں ایک کوآرڈینیٹنگ کمیٹی تشکیل دی گئی جو ملک بھر میں تبلیغی سیٹ اپ کی نگرانی کرے گی اور عالمات کی مشکلات کو حل کرنے کی سعی کرے گی۔ کمیٹی میں محترمہ رباب رضوی، محترمہ زھرا نقوی، محترمہ فرح جعفری اور محترمہ نصرت جعفری شامل ہیں۔ اس اجتماع کا مقصد اتحاد، علمی ارتقاء، مؤثر تبلیغ، باہمی روابط اور ایک دوسرے کی صلاحتیوں سے استفادہ کرنا تھا۔

اجتماع سے جامعۃ الزاہرہ کے بین الاقوامی امور کے مسئول اور استاد آقای ڈاکٹر محمد علی شمالی نے ویڈیو ریکارڈڈ خطاب میں اس اجتماع کو سراہا اور مبلغات کی وحدت اور جدید وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے دین مبین اسلام کی تبلیغ پر زور دیا۔ یاد رہے کہ اس طرح کا پاکستان میں یہ پہلا اجتماع تھا، جس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں خواہران سمیت حوزہ علمیہ قم و مشہد کی فارغ التحصیل عالمات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 208690
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش