0
Saturday 3 Nov 2012 23:55

پشاور میں دو بم دھماکے، ایک شخص ہلاک، ایک ہزار کلو گرام بارود برآمد

پشاور میں دو بم دھماکے، ایک شخص ہلاک، ایک ہزار کلو گرام بارود برآمد
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردی کا سلسلہ جاری ہے، آج دو بم دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، پہلا دھماکہ پشاور کے نواحی علاقہ وڈپگہ کے ایک گھر میں ہوا، جہاں پہلے سے دھماکہ خیز مواد موجود تھا، ذرائع کا کہنا ہے دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے عمر خان نامی ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا شخص اس گھر میں ہی رہتا تھا جہاں دھماکہ ہوا ہے، دھماکہ کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے اسی گھر سے ایک ہزار کلوگرام بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا، بعدازاں شام کو پشاور کے علاقہ چمکنی میں پھندو زیارت کے قریب دوسرا دھماکہ ہوا، تاہم اس دھماکہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 208844
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش