0
Thursday 8 Nov 2012 14:13

امریکی ریاستوں نے ہم جنس شادیوں اور چرس استعمال کرنیکی منظوری دے دی

امریکی ریاستوں نے ہم جنس شادیوں اور چرس استعمال کرنیکی منظوری دے دی
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاستوں نے ہم جنس شادیوں اور کھلے عام چرس استعمال کرنے کی منظوری دے دی۔ منگل کو امریکہ کی چار ریاستوں میں ہم جنس شادیوں کو قانونی حیثیت دینے کے متعلق ریفرینڈم ہوا۔ میری لینڈ، کولراڈو اور واشنگٹن میں عوام کی اکثریت نے میری جونا کو کھلے عام استعمال کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ میری جوانا عام طور پر چرس کو کہا جاتا ہے اور امریکہ میں اس کے کھلے عام استعمال پر پابندی ہے۔ میری لینڈ میں ہم جنس پرست شادیوں کو قانونی حیثیت دے دی گئی، میری لینڈ میں گنے گئے ووٹوں کے93 فیصد میں سے 52 فیصد نے ہم جنس پرست شادیوں کی حمایت جبکہ 48 نے مخالفت کی ہے۔ ریاست مینی میں 54 فیصد نے حمایت اور 46 فیصد نے مخالفت کی۔ واشنگٹن بھی اس اقدام کی منظوری دیتے ہوئے دکھائی دے رہا ہے، جہاں 52 فیصد نے حمایت اور 48 فیصد مخالفت میں ووٹ پڑے ہیں۔ آئینی طور پر امریکہ کی 31 ریاستوں میں ہم جنس پرستوں کی شادیوں پر پابندی عائد ہے۔
خبر کا کوڈ : 210242
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش