0
Tuesday 13 Nov 2012 12:03

بیرون ملک بیٹھے سیاسی مداری شہر میں فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ کو ہوا دے رہے ہیں، کاشف مغل

بیرون ملک بیٹھے سیاسی مداری شہر میں فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ کو ہوا دے رہے ہیں، کاشف مغل
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے جوائنٹ سیکریٹری کاشف مغل نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے سیاسی مداری شہر میں فرقہ وارانہ فسادات اور ٹارگٹ کلنگ کو ہوا دے رہے ہیں تاکہ پاکستان کی جغرافیائی تبدیلی اور بحیرہ عرب کی اہم بندرگاہ پر قبضہ کے ” گریٹ گیم “ پر کامیاب عمل درآمد کیا جاسکے۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائش گاہ پر ناگن چورنگی سے آنے والے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قتل و غارت گری روزانہ نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے جبکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اخباری بیانات دینے اور مختلف تجربات کرنے میں مصروف ہیں، ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون بندش کو بدامنی کا حل سمجھنے والے دہشت گردوں کی سرپرستی بند کرکے صرف بلا امتیاز آپریشن کلین اپ شروع کر دیں تو آدھے مسائل حل ہوجائیں۔

کاشف مغل نے کہا کہ پاکستان کی بقاء کراچی کے امن سے مشروط ہے لیکن حکومت کی غلط پالیسیوں اور دہشت گردوں کو نوازنے کے عمل نے شہر کی قائدانہ حیثیت اور تجارتی، صنعتی اور معاشرتی سرگرمیوں کو تباہی سے دوچار کر دیا ہے جس کی وجہ سے ناصرف ملک اقتصادی بحران کا شکار ہے بلکہ بیرونی سرمایہ کاری بھی رک چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ محب وطن سیاسی و سماجی قوتیں اپنا کردار ادا کرکے شہر کی حالت بہتر بنا سکتی ہیں لیکن یہ اسی صورت ممکن ہے کہ ان کے درمیان اتحاد و اتفاق موجود ہو اور ایک نکاتی ”کراچی بچاﺅ “ ایجنڈے پر عمل کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 211464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش