0
Thursday 15 Nov 2012 13:58
امریکہ کی طرف سے اسرائیلی بربریت کی مکمل حمایت

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، 60 سے زیادہ حملوں میں 15 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، 60 سے زیادہ حملوں میں 15 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
اسلام ٹائمز۔ غزہ پر اسرائیل کے ایک تازہ ترین فضائی حملے کے نتیجے میں 3 فلسطینی شہید ہوگئے، حملہ غزہ کے نواحی علاقے برشیوا میں کیا گیا۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے نتیجے میں اب تک پندرہ فلسطینی شہید جبکہ اٹھارہ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں، ادھر غزہ کے مسئلے پر سلامتی کونسل کے ہونے والے اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ میں نے حماس کی قیادت پر واضح کر دیا ہے کہ اسرائیل اب اپنے علاقے میں غزہ کی جانب سے مزید حملے کو برداشت نہیں کریگا، نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل غزہ پر فضائی حملے جاری رکھے گا، اور ضرورت پڑی تو حملوں کا دائرہ کار بڑھا دینگے۔

دوسری جانب عرب ممالک نے فضائی حملے میں فلسطینی شہریوں کی ہلاکت پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے جبکہ مصر نے اسرائیل سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے، ادھر امریکہ نے اسرائیلی فضائیہ کے غزہ کی پٹی پر حملے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے بند کئے جائیں۔ محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک سی ٹونر نے غزہ سے اسرائیلی سرزمین پر راکٹ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، انہوں نے معصوم اسرائیلی اور فلسطینی عوام کے زخمی اور ہلاک ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 212024
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش