0
Sunday 18 Nov 2012 00:27

محبان اہلبیت (ع) کی دھرتی پارا چنار میں 3 تا 13 محرم مجالس عزاء اور 7 تا 10 محرم جلوس عزاء ہونگے

محبان اہلبیت (ع) کی دھرتی پارا چنار میں 3 تا 13 محرم مجالس عزاء اور 7 تا 10 محرم جلوس عزاء ہونگے
پاک افغان بارڈر پر واقع محبان اہلبیت (ع) کی دھرتی جنت نظیر وادی کرم اور اس کے صدر مقام پارا چنار میں ایام عزاء و محرم کی آمد پر مجالس عزاء اور جلوسوں کی تیاریاں اور انتظامات جاری ہیں۔ کرم ایجنسی کے صدر مقام پارا چنار شہر کے بازاروں، دکانوں اور گھروں پر لبیک یا حسین (ع) کے عَلَم و پوسٹرز کے علاوہ سیاہ پردے لگ گئے ہیں اور فضائیں سوگوار ہیں۔ یوں تو پورے محرم اور صفر کے ایام میں مختلف مقامات پر سکولوں اور کالجوں میں ایام عزاء کے علاوہ علماء ذاکرین و شعراء کی طرف سے شہدائے کربلا کی شان میں مجالس برپا ہوتی ہیں۔ لیکن سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی پارا چنار بشمول وادی کرم کی 300 سے زائد امام بارگاہوں میں عشرہ مجالس 3 تا 13 محرم جب کہ پارا چنار شہر میں جلوس عزاء سات محرم کی رات تا شب عاشورہ اور یوم عاشور کا مرکزی جلوس پارا چنار شہر میں منعقد ہوگا۔

یاد رہے کہ پاراچنار کا جلوس عزاء پاکستان کے سب سے بڑے جلوسوں میں شمار ہوتا ہے اور منفرد بات یہ ہے کہ گذشتہ چند سالوں سے منفی دس ڈگری سینٹی گریڈ تک شدید سردی میں بھی یہ مجالس اور جلوس عزاء کا سلسلہ بدستور جاری رہا، جو محبان اہلبیت (ع) کی دھرتی وادی کرم پارا چنار کے لوگوں کی امام حسین (ع) سے محبت و عقیدت اور جوش و جذبے کا واضح ثبوت ہے۔ پاراچنار کے جلوس عزاء کی ایک منفرد بات یہ بھی ہے کہ "کل یوم عاشورا کل ارض کربلا" کے مصداق ان جلوسوں میں یزیدان عصر امریکہ، اسرائیل اور ان کے پالے ہوئے دہشت گرد طالبان کے خلاف احتجاج اور امریکی و اسرائیلی پرچم بھی نذر آتش کئے جاتے رہے ہیں، اسی طرح شہدائے ملت جعفریہ و شہدائے پارا چنار کو خراج عقیدت بھی پیش کیا جاتا رہا ہے۔ پارا چنار کے عوام نے نہ صرف عزاداری کے ذریعے اپنی عقیدت دکھائی ہے بلکہ عملی طور پر بھی پارا چنار پر مسلط کردہ جنگ میں دہشت گرد یزیدی گروہوں طالبان، سپاہ صحابہ و لشکر جھنگوی کو شکست دے کر اپنے دور کے کربلا کو زندہ کرکے حسینی (ع) کردار ادا کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 212414
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش