0
Tuesday 20 Nov 2012 20:28

ایام عزاء کے سیکورٹی انتظامات فوری طور پر فوج کے سپرد کئے جائیں، علامہ رمضان توقیر

ایام عزاء کے سیکورٹی انتظامات فوری طور پر فوج کے سپرد کئے جائیں، علامہ رمضان توقیر
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے کراچی میں امام بارگاہ کے قریب ہونے والے بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایام عزاء کے دوران دہشتگردی کی اس کارروائی نے حکومت کے سیکورٹی کے پروف انتظامات کرنے کے دعووں سے پردہ اٹھا دیا ہے، باقی ماندہ ایام عزاء کیلئے سیکورٹی انتظامات فوری طور پر فوج کے سپرد کئے جائیں، ایس یو سی خیبر پختونخوا سیکرٹریٹ سے جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی عرصہ دراز سے دہشتگردوں کے رحم و کرم پر ہے، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جب کسی بے گناہ شہری کی نعش نہ گرے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اہل تشیع کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ ملت کیلئے انتہائی تشویش کا باعث ہے، اور ایسے میں محرم الحرام کا دوران بم دھماکے نے ثابت کردیا کہ حکومتی سیکورٹی انتظامات برائے نام کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر کراچی سمیت ملک کے تمام شہروں میں سیکورٹی انتظامات پاک کے حوالے کئے جائیں کیونکہ سول فورسز کو حاصل محدود اختیارات کے باعث دہشتگردی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
خبر کا کوڈ : 213472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش