0
Thursday 22 Nov 2012 13:49

راولپنڈی دھماکہ طاغوتی طاقتوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، علامہ ہاشم موسوی

راولپنڈی دھماکہ طاغوتی طاقتوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، علامہ ہاشم موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ راولپنڈی اور کراچی میں جلوس و مجلس عزا پر بزدلانہ دھماکے ملت تشیع میں خوف و ہراس پھیلانے کا ناکام حربہ ہے، جو یہودی اور امریکہ شیطانی سازشوں کا کھلم کھلا ثبوت ہے۔ روالپنڈی اور کراچی میں یکے بعد دیگرے دہشت گرد حملے طاغوتی طاقتوں کی بزدلانہ کاروائی کا حصہ ہے۔ جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومتی اداروں کو ان تمام دہشت گرد حملوں کا اصل ذمہ دار ٹھہراتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی و اسرائیلی شیطانی طاقتیں اپنے ایجنٹوں کے ذریعے مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کی ناپاک کوششوں میں لگی ہوئی ہیں۔ لیکن افسوس صد افسوس کہ ہماری حکومت بھی ان کے اشاروں پر اپنا سب کچھ داو پر لگا رہی ہے۔
 
ان کا کہنا تھا کہ انہی دہشت گردوں کی سرپرستی میں بعض حکومتی مشینری استعمال ہو رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں آئے دن دہشت گردی، قتل و غار ت اور بدامنی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے اور یہ سب امریکہ اور طاغوتی طاقتوں کی غلامی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اہل تشیع پاکستان کے مخلص وفادار شہری ہیں، اسی وجہ سے امریکہ شیطان بزرگ نے ملت تشیع پاکستان کے خلاف یزیدی ٹولہ  تشکیل دیا ہے، تاکہ پاکستان جو ایک اہم اسلامی ملک ہے پر قبضہ کرسکے، انہوں نے کہا کہ حسینیت (ع) کے خلاف برسرپیکار یزیدی ٹولہ ہرگز اپنے شیطانی مقاصد میں کامیاب نہیں ہوگا، کیونکہ امام حسین (ع) نے میدان کربلا میں وہ عظیم قربانی دی ہے جو رہتی دنیا تک اسلام کی حفاظت کریگی۔
 
علامہ ہاشم موسوی نے کہا کہ اس جیسی شیطانی طاقتیں چودہ سو سالوں حسین (ع) کے مقصد کو مٹانے کی ناپاک کوششوں میں لگی ہوئی ہیں لیکن پھر بھی حسین (ع) کے پیغام سے روز بہ روز انسانیت کی آشنائی زیادہ ہوتی جارہی ہے اور یہ حسینی (ع) قافلہ ہمیشہ کی طرح مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں کی بڑی تعداد جوق در جوق اس قافلہ میں شامل ہو رہی ہے، انشاء اللہ یہ حسینی (ع) قافلہ بہت جلا طاغوتی طاقتوں کو ختم کرکے رکھ دیگا۔ لہذا ملت تشیع کو کمزور کرنے کا خواب میں دیکھنے والے کے خواب ہرگز شرمندہ تعبیر نہیں ہونگے۔
 
انہوں نے کہا کہ ملت تشیع اس قسم کی بزدلانہ دہشت گردی سے نہ کھبی گھبرائی ہے اور نہ کھبی گھبرائیگی۔ تمام مسلمانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ دہشت گردی کا سبب بنے والے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں تاکہ مسلمانوں کے اتحاد کو بچایا جاسکے۔ انہوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ اپنی بنیادی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے محرم الحرام میں ملت تشیع کی سیکورٹی کو یقنی بنائے اور دہشت گردوں کے خلاف فوری اور موثر کارروائی عمل میں لا کر قرار واقعی سزا دے۔ انہوں شہداء کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہداء وارثین تنہا نہیں ہیں، پوری ملت تشیع ان کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 214293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش