0
Saturday 24 Nov 2012 11:38

کربلا مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف علمِ بغاوت بلند کرنے کا نام ہے،مرکزی صدر آئی ایس او کا یوم عاشور پر پیغام

کربلا مظلوم کی حمایت اور ظالم کے خلاف علمِ بغاوت بلند کرنے کا نام ہے،مرکزی صدر آئی ایس او کا یوم عاشور پر پیغام
اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران طاہر کا یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ہر روز روزِ عاشورا اور ہر زمین زمین کربلا ہے، پاکستان میں موجودہ حالات ہر ذی شعور شخص کو یہ سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں کہ آخر اسلام کے نام پر حاصل کی گئی اس پاک سر زمین کو معصوم مسلمانوں کے خون سے غلطاں کرنے والے کون ہیں اور ان کا ہدف اور مقصد کیا ہے؟ ان کی سوچ اور فکر کیا ہے؟ یہ لوگ کس نظریہ کے حامل ہیں جو کلمہ رسول پڑھنے والے مسلمان مواحدین کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کرنا اپنے لیے جائز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام امن و آشتی کا دین ہے جو ایک انسان کے قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے، جو باہم اخوت و رواداری کا درس دیتا ہے، جو احترام انسانیت سیکھاتا ہے، ایک دوسرے کے مقدسات کے احترام کو لازم قرار دیتا ہے، جو باہم برداشت و تحمل کا سبق دیتا ہے، مگر بدقسمتی سے اسلام کے نام پر اسلام کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کی جا رہی ہے اور عالمی میڈیا اسلام کو ایک دہشت گرد مذہب کو طور پر متعارف کروا رہا ہے۔

مرکزی صدر آئی ایس او کا کہنا تھا کہ دنیا میں اسلام کے حقیقی چہرے کو مسخ کر کے پیش کیا جا رہا ہے، ذوات مقدسہ اور مقات مقدسہ کی توہین کی جا رہی ہے، یہاں تک کہ رسول ثقلین (ص) جیسی تمام مکاتب فکر کی واحد متفقہ شخصیت کی اہانت کی گئی۔ حالیہ محرم الحرام یہ تقاصا کرتا ہے کہ بامقصد عزاداری کے فروغ کیساتھ ساتھ ناموس رسالت (ص) کے تمام پہلوں کو اُجاگر کیا جائے تاکہ دین اسلام اور پیغمبر اسلام کیٍ حقانیت کو اْجاگر کر کے دشمن اسلام کی طرف سے کئے گئے پروپیگنڈے کو اسی طرف پلٹایا جائے۔ انہوں نے کہا ہے انتظامی معاملات سے آگاہ ہو کر وارد ہوں تاکہ انسانیت کو جذبہ غیرت و حریت بخشنے والے ماہ حرمت کے ایام پرامن طریقے سے گزریں اور انسانیت اسی درس کربلا سے فیضیاب ہو سکے۔
خبر کا کوڈ : 214749
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش