0
Saturday 24 Nov 2012 21:27

گلگت، 9 محرم کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا

گلگت، 9 محرم کا مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا مرکزی امامیہ مسجد پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح گلگت میں بھی 9 محرم الحرام کا جلوس عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ نکالا گیا۔ مرکزی جلوس امام بارگاہ قصر اکبر ڈاکپورہ سے بر آمد ہوا۔ علم، تعزیوں اور ذوالجناح کے جلوس عزاء میں عزاروں نے سینہ کوبی کی، جلوس اپنے مقررہ راستوں راستوں بے نظیر بھٹو چوک اور پونیال روڈ سے گزرتا ہوا مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس میں داخل ہونے والے تمام راستوں پر پولیس اور گلگت بلتستان اسکاؤٹس کے دستے تعینات کئے گئے تھے اور تمام افراد کی جامع تلاشی لی جاتی تھی جبکہ جلوس کی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ جلوس عزاء سے قبل امام بارگاہ قصر اکبر ڈاکپورہ میں مجلس عزاء منعقد ہوئی جس سے مرکزی جامع امامیہ مسجد گلگت کے امام جمعہ و الجماعت علامہ سید راحت حسین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا اور حضرت امام حسین ؑ دین اسلام کیلئے دی جانے والی قربانی پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔
خبر کا کوڈ : 214891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش