0
Thursday 29 Nov 2012 14:27

بلتستان، ماہ محرم میں قیام امن کے لیے علماء کا کردار قابل قدر ہیں، فضل خالق

بلتستان، ماہ محرم میں قیام امن کے لیے علماء کا کردار قابل قدر ہیں، فضل خالق
اسلام ٹائمز۔ بلتستان ڈویژن میں عشرہ محرم امن و امان کے ساتھ گزر گیا، جس میں علماء کرام کا تعاون انتہائی مثالی جبکہ تمام طبقہ فکر کی ہم آہنگی بھی قابل قدر ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسکردو راجہ فضل خالق نے کہا کہ عشرہ محرم کے دوران سرکار کے متعلقہ دفاتر اور اداروں نے تو اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی بہتر ضرور کی تاہم عوامی سطح پر بھی تعاون مثالی رہا۔ بالخصوص علماء کرام سلام پیش کرنے کے مستحق ہیں، جنہوں نے مثالی ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کیا۔ راجہ فضل خالق نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے باعث بہت تشویش پائی جارہی تھی لیکن الحمداللہ اس مقدس ماہ کی عبادات پورے امن و امان اور عقیدت کے ساتھ ادا ہوگئی اور اب بھی حالات تسلی بخش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 215995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش