0
Thursday 29 Nov 2012 14:43

گلگت بلتستان حکومت شدید مالی بحران کا شکار، مہدی شاہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے

گلگت بلتستان حکومت شدید مالی بحران کا شکار، مہدی شاہ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے
اسلام ٹائم۔ گلگت بلتستان حکومت کے ایک طرف آسمان سے چھونے والے بیانات سرکاری اخبارات کی زینت بنتی رہتے ہیں تو دوسری طرف گلگت بلتستان حکومت کو درپیش مالی مشکلات بھی حکومتی کھوکھلے دعوؤں کی قلعی کھولتے رہے ہیں۔ کرپشن کے خاتمے کا عزم چند کلرکوں کے ہاتھوں خون ہو رہا ہے اور بلتستان میں نوبت یہاں تک آپہنچی ہے کہ محکمہ تعلیم میں ٹیچر کی پوسٹ پر بھرتی ہونے کے لیے دو سے تین لاکھ روپے درکار ہوتے ہیں۔ محکمہ تعلیم میں اس وقت سابق فوجی سپاہی، ترکھان، نائی اور ٹھیکیدار اپنی خدمات بطور استاد انجام دینے میں مصروف ہیں۔

اس وقت غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں فنڈز جاری ہونے میں تاخیر کی وجہ سے صوبائی حکومت شدید مالی مشکلات سے دوچار ہوگئی ہے۔ محکمہ خزانہ کے مطابق اگر غیر ترقیاتی اخراجات کی مد میں فنڈز کی ریلیز میں مزید تاخیر کی گئی تو گورنر سیکرٹریٹ، وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ سمیت دیگر سرکاری محکمہ جات کے نظام کو ادھار پر چلانا پڑے گا۔ مالی بحران کی وجہ سے صوبائی حکومت کا انتظامی ڈھانچہ بیٹھ جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 216175
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش