0
Thursday 29 Nov 2012 21:23

اقتدار میں آئے تو پاکستانی حدود میں آنیوالے ہر ڈرون کو گرا دینگے، پروفیسر ابراہیم

اقتدار میں آئے تو پاکستانی حدود میں آنیوالے ہر ڈرون کو گرا دینگے، پروفیسر ابراہیم

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر پروفیسر ابراہیم خان نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت نے امریکہ کے دبائو پر شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا فیصلہ کیا تو جماعت اسلامی اس کے خلاف احتجاجی تحریک چلائے گی اور اس سلسلے میں پہلا احتجاجی جلسہ عام شمالی وزیر ستان ایجنسی کے صدر مقام میرانشاہ میں ہوگا اور پھر ہم دیکھیں گے کہ کون ہمیں روکتا ہے، جماعت اسلامی برسر اقتدار آئی تو پاکستان کی حدود میں آنیوالے ہر ڈرون طیارے کو مار گرایا جائے گا، یہ اعلان انہوں نے سپورٹس کمپلیکس بنوں میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ جلسہ اسلامی انقلاب سے خطاب کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی جنوبی اضلاع کے ہر گھر کو سوئی گیس کی سہولت پہنچائے گی، افسوس کامقام ہے کہ کرک میں گیس دریافت ہوئی ہے لیکن ضلع کرکے کے اکثریتی علاقے گیس کی سہولیات سے محروم ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کا بحران حکمرانوں کی کرپشن کا نتیجہ ہے، اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری شبیر احمد خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو چاہیے تھا کہ اپنے والد مفتی محمود مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے قومی اسمبلی میں حق کی آواز بلند کرتے لیکن انہوں نے زرداری کے پہلو میں بیٹھ کر مفادات کی سیاست شروع کر رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار اور امریکہ کی کاسہ لیسی میں اسفندیار ولی بھی زرداری کے ساتھ شریک ہیں۔

خبر کا کوڈ : 216367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش