0
Thursday 29 Nov 2012 16:57

امریکہ آئندہ 100 سال میں بھی افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا، مشتاق احمد خان

امریکہ آئندہ 100 سال میں بھی افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا، مشتاق احمد خان
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب امیر اور ماہر افغان امور مشتاق احمد خان کا کہنا ہے کہ امریکہ آئندہ 100 سال میں بھی افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا، مسئلہ کے حل کیلئے افغان معاشرے کو سپورٹ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ جو کام 10 سال میں نہیں کر سکا وہ آئندہ 100 سال میں بھی نہیں کر سکتا، امریکہ اپنے جن عسکری مقاصد کیلئے یہاں آیا تھا وہ مقاصد اسے حاصل نہیں ہو سکے، تو لہذا اس عسکری لحاظ سے تو شکست ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی شکست کے داغ سے بچنے کیلئے مختلف قسم کے حربے اختیار کر رہا ہے، جس میں ایک تو یہ ہے کہ اسے تین چار بیسز دی جائیں اور وہ وہاں اپنی فوجوں کو رکھے، لیکن جو کام آپ 42 ممالک کی نیٹو افواج کیساتھ نہیں کر سکے وہ تین چار بیسز کیساتھ کیسے کر لیں گے۔
 
انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ امریکیوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئے اور یہاں پر مزید نہیں ٹھہر سکتے، ہر آنے والا دن ان کی کمزوری کا پیغام لاتا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دیگر قوتیں تاریخ کے سبق کے مطابق یہاں سے نکلیں گی اور حل اس کا یہ ہے کہ افغان معاشرے کو سپورٹ کیا جائے، کہ وہ پرامن طریقے سے مل بیٹھ کر اپنے لئے کوئی انتظام طے کر سکیں، اس میں بیرونی مداخلت نہ ہو اور افغان عوام کو موقع دیا جائے۔
(تفصیلی انٹرویو آج رات جاری کیا جائے گا)
خبر کا کوڈ : 216303
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش