0
Friday 30 Nov 2012 00:34

گورنر پختونخوا کا بیان مغربی ایجنڈے کی تکمیل کی کوشش ہے، ڈاکٹر وسیم اختر

گورنر پختونخوا کا بیان مغربی ایجنڈے کی تکمیل کی کوشش ہے، ڈاکٹر وسیم اختر
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے گورنر خیبر پختونخوا مسعود کوثر کے بیان ’’ملک کا بڑا مسئلہ مذہب ہے، نظریہ پاکستان میں ترمیم ہونی چاہئے‘‘ پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے مغربی ایجنڈے کی تکمیل اور غیر ملکی آقائوں کو خوش کرنے کی کوشش قرار دیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام دین حق ہے اور پاکستان دو قومی نظریے کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہوا تھا، نظریہ پاکستان کے خلاف سازش کرنے والوں کو منہ کی کھانی پڑے گی، گورنر خیبر پختونخوا کو اگر نظریہ پاکستان ہضم نہیں ہورہا تو انہیں گورنری چھوڑ کر بھارت یا کسی مغربی ملک میں رہائش اختیار کرلینی چاہئے۔ سید وسیم اختر نے مزید کہا کہ پاکستان تو اسلام کے نام پر بنا تھا اور انشاء اللہ ان مضبوط بنیادوں کو کوئی بھی تبدیل نہیں کرسکتا۔
 
ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اللہ کی طرف سے ہزاروں مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجے میں رمضان المبارک کی سب سے مبارک رات کو بطور انعام دیا گیا، نظریہ پاکستان میں ترمیم کے خواہش مند غیر ملکی ایجنٹ ہیں، جو پاکستان کے وجود کو برداشت نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ اس لئے وہ ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کررہے ہیں، پوری قوم مسعود کوثر کے بیان کی شدید مذمت کرتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 216401
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش